قرارداد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے‘بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے: حامد سعید کاظمی

پیر 31 اگست 2015 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفی پارٹی کے مرکز ی رہنما صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ قرارداد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔آپریشن ضرب عضب نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔بلوچستان کے حالات بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ باغی بلوچوں کا ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہو نا خوش آئند ہے۔

بلوچستان کے لوگ پاکستان سے نہیں ظالم سرداروں سے آزادی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کو افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ کم ہونے پر پریشانی ہے۔انجمن طلباء اسلام کے مرکزی چیئرمین محمد عاکف طاہر کی قیادت میں آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔قوم کو تقسیم کرنے والے بھارت کے مقاصد پورے کررہے ہیں۔ افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کیا جائے۔کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔لیڈرز قوم میں یکجہتی و اتحاد پیدا کریں ۔ خطبہ جمعتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے۔بھارت کا 6ستمبر کو یوم فتح منانا تاریخ سے بد ترین مذاق ہے۔بھارتی سیکولر ازم کے ڈھول کا پول کھل گیا ہے۔`

متعلقہ عنوان :