حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 31 اگست 2015 19:04

حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست۔2015ء)حکومت نے پٹرول کی قیمت میں تین روپے تین پیسےفی لیٹر کمی کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کےوفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے تین پیسے کمی کر دی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہو گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 13روپے 6 پیسےاور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے16پیسے کمی کی سمری بھجوائی گئی تھی لیکن صرف تین روپے تین پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔