قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔‘ واجد شمس الحسن کا قادیانیوں کے حق میں بیان اسلام دشمنی ہے: ریاض حسین شاہ

پیر 31 اگست 2015 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔ واجد شمس الحسن کا قادیانیوں کے حق میں بیان اسلام دشمنی ہے۔بھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیکر زندگی کا بہترین کام کیا ۔ قادیانی ایجنٹوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

واجد شمس الحسن نیقادیانیوں کی وکالت کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔آصف علی زرداری واجد شمس الحسن کے گمراہ کن بیان کا نوٹس لیں۔ میڈیاکو جار ی کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کی اشتعال انگیز ی پر جر أت مندانہ آواز اٹھائے۔بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے شدیدخطرہ ہے۔عالمی ادارے اور اقوام متحدہ بھارت کے سخت رویے کا نوٹس لے۔بھارت نے جنگ کی حماقت کی تو اسے 1965ء کی طر ح عبرت ناک شکست دیں گے۔`

متعلقہ عنوان :