بھارت کے جارحانہ عزائم سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں،محمد جمیل ملک

پاکستا ن پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش میں عالمی امن بھی تباہ ہوجائیگا،بیان

پیر 31 اگست 2015 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں ، پاکستا ن پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش میں عالمی امن بھی تباہ ہوجائیگا ، ایک بیان میں انہوں نے کہابھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے مسلسل واقعات اور بے گناہ اور معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادتیں قابل مذمت ہیں،مودی سرکار اپنے خاص ایجنڈے کی تکمیل کیلئے لائن آف کنٹرول پر آئے روز دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہے،بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے، پاکستان جمہوری اتحاد اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لیکر اسے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے سے روکا جائے، انہوں نے کہا پاکستان کی مسلح افواج اپنے کمینے دشمن سے نبرد آزما ہو نے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کا حشر1965سے بھی بدتر ہوگا،ملک کے18کروڑ عوام مسلح افواج کے شانہ بشابہ کھڑے ہیں اور وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا،محمد جمیل ملک نے مزید کہا ہمارے کاروباری حکمران بھارتی دہشت گردی پر جس بزدلی کا مظاہرہ کررہے ہیں اس پر پوری قوم کوسخت تشویش لاحق ہے۔

`

متعلقہ عنوان :