آئندہ دس سال میں لاہور سمیت پورے ملک میں پانی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے: سروے رپورٹ

پیر 31 اگست 2015 18:44

آئندہ دس سال میں لاہور سمیت پورے ملک میں پانی کا شدید بحران پیدا ہونے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں اگر پانی کا استعما ل مناسب طریقہ سے نہ کیا گیا تو آئندہ دس سال میں لاہور شہر سمیت پورے ملک میں پانی کا شدید بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا انکشاف زمین میں پانی کی سطح سے متعلق ایک سروے رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گزشتہ 5سال کے دوران لاہور میں پانی کی سطح65 فٹ نیچے چلی گئی ہے اور مزید نیچے جانے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت شدید حد تک شکل اختیار کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :