دیارغیر میں بسنے والے پاکستانی قومی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار اداکررہے ہیں :میاں عرفان دولتانہ

ملک وقوم کی خدمت او رمعیشت کی بہتری کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،لیگی ایم پی اے

پیر 31 اگست 2015 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ دیارغیر میں بسنے والے پاکستانی قومی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار اداکررہے ہیں - ملک وقوم کی خدمت او رمعیشت کی بہتری کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- دیار غیر میں اپنی محنت کے ذریعے پاکستان کا نام بلند کرنے والے ہمارے سروں کے تاج ہیں اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے اور کسی کو ان کی جائیدادوں پر ڈاکہ ڈالنے اور قبضے کی اجازت نہیں دیں گے،انہیں مکمل عزت واحترام دیا جائے گا-بیرون ملک رہنے والے پاکستانی انجینئرز ، ڈاکٹرز ، محنت کش اوردیگر شعبوں میں کام کرنے والوں کے دکھ بانٹنے اوران کی تکالیف کے ازالے کے لئے ہی اوورسیز پاکستانیز کمیشن ،پنجاب کاقیام عمل لایا گیاہے - انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر وہ قدم اٹھا یا جائے گا جس سے ان کو عزت واحترام ملے او رکوئی ان کی خون پسینے کی کمائی لوٹ نہ سکے-انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے قیام سے ہم نے ایسے نئے نظام کی بنیاد ڈال دی ہے جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف ملے گا او رکوئی ان کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔

`