الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

کاغذات نامزدگی دس اور گیارہ ستمبر کو جمع کرواے جا سکیں گے ، پولنگ 11 اکتوبر کو ہو گی

پیر 31 اگست 2015 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق دونوں حلقوں میں پولنگ 11 اکتوبر کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق دونوں حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی دس اور گیارہ ستمبر کو جمع کرواے جا سکیں گے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال چودہ اور پندرہ ستمبر کو ہو گی جبکہ کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 17 ستمبر تک دائر کی جا سکیں گی جن پر فیصلہ 19 ستمبر کو ہو گا امیدوار 21 ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست بھی اسی روز21 ستمبر کو آویزاں کی جائیگی جبکہ پولنگ 11 اکتوبر کو ہو گی ۔