وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خارجہ ڈاکٹر فرینک والٹر سٹین میئر کی ملاقات
وزیراعظم کا یورپی یونین میں جی ایس ٹی پلس درجے کیلئے جرمنی کی حمایت پر اظہر تشکر معیشت بہتر،دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابی مل رہی ہے، وزیراعظم نواز شریف
پیر 31 اگست 2015 18:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے اور دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابی مل رہی ہے۔ پیر کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں جرمنی کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فرینک والٹر سٹین میئر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے گزشتہ سال نومبر کے دورہ جرمنی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جرمن چانسلر انجلیا مرکل سے ملاقات کی روشنی میں باہمی تجارت سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی تھی ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، خطے میں امن و استحکام اورعلاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور اقتصادی و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے یورپی یونین میں جی ایس ٹی پلس درجے کیلئے جرمنی کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اقتصادی اعشاریے مثبت ہیں جبکہ دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں کامیاب رہی ہیں ۔
جرمن وزیر خارجہ نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ملاقات میں وزیراعظم کے قومی و سلامتی و خارجہ امور کے بارے میں مشیر سرتاج عزیز اور خصوصی معاون طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.