لاہور : سندھ میں نیب کی کارروائیاں کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہیں، جہاں کرپشن ہو گی نیب وہیں کارروائی کرے گا، صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 18:05

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : پنجاب کے سینئیر وزیر رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کسی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی نہیں کی جا رہی، نیب کارخ ہر طرف ہے، جہاں کرپشن ہوگی، نیب کے پاس بلا خوف کارروائی کرنے کی مجاز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نیب آزاد ادارے کے طورپرکام کررہاہے۔لاہور میں میڈیا سے خصوصی گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب کے سینئیر وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نیب کارخ ہر طرف ہے، نیب کو جہاں ثبوت ملیں گے کارروائی ہوگی، نیب کی کارروائیوں کاالزام حکومت پرنہیں لگایاجاسکتا۔

(جاری ہے)

راناثنا نے کہا کہ نیب کاسربراہ مشاورت سے تعینات کیاگیاہے، جبکہ رینجرز کے پاس دہشت گردی کے خلاف کارروائی کامینڈیٹ ہے، کرپشن کاپیسہ دہشت گردی میں استعمال ہوا۔این اے 122 سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ این اے 122میں ووٹ علیم خان یا ایاز صادق کونہیں ڈالا جائے گا، بلکہ ضمنی الیکشن دوجماعتوں کے درمیان ہے، انہوں نے کہا کہ این اے122اوراین اے154میں دھرنادفن ہوجائے گا، ہفتہ کو منسوخ ہونے والی ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ریلی کوہم نے نہیں بلکہ سکیورٹی ادراوں نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر روکا.