یوم دفاع پر کھیلوں کے مقابلے کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں جائزہ لیا گیا

پیر 31 اگست 2015 17:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ڈویثرنل اسپورٹس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یو م دفاع کے موقع پر تمام اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں شہدا کو خراج عقید ت پیش کر نے کے لئے مختلف تقریبا ت کے انعقاد کے علاوہ ان کی یاد میں کھیلوں کی مختلف ایسویسی ایشنز اور اداروں کے تعاون سے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کریں گے۔

جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ لائٹ کرکٹ میچ منعقد کیا جائے گا ۔اجلاس میں ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف ،تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے نمائندے ،محکمہ اسپورٹس ایوان و صنعت و تجار ت کے نمائندے گلزار فیروز نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمد اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے کام کر نے والے نجی اداروں کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یوم دفاع کے سلسلہ میں ہونے والے کھیلوں کے مقا بلوں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ 5،ستمبر کی رات کو اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی الیون اور ڈپٹی کمشنر ضلع غربی الیون کے درمیان نمائشی فلڈ لائٹ کر کٹ میچ منعقد ہو گا۔ اس موقع پر آتشبازی بھی کی جائے گی۔ اور قومی نغمے بھی بجائے جائیں گے۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ یوم دفاع کے موقع پر مختلف ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کھیلوں کے ایونٹس منعقد کئے جا رہے ہیں۔

سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ وسطی باکسنگ ایسو سی ایشن اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی مل کر یوم دفاع کے موقع پر دو باکسنگ ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیں گے۔ ایک ٹورنامنٹ نیوکراچی جیم خانہ میں منعقد ہو گا اور ایک یوم دفاع باکسنگ ٹورنامنٹ کشمیر روڈ کمپلیکس میں منعق ہو گا۔ جنرل سیکرٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن محمد اصغر بلو چ نے اجلاس کو باکسنگ ٹورنا منٹ کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس کو بتا یا گیا کہ یوم دفاع کے سلسلہ میں سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ انٹر کالجیٹ ویمن تیر اندازی مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔اجلاس کو بتا یا گیاکہ ویمن آرچری کے مقابلے انٹر کالجیٹ مقابلوں کے لئے جگہ کا تعین کر نے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ اجلا س کو بتا یا گیا یوم دفاع کے موقع پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 5 ستمبر کو گرلز سائیکل ریس بھی منعقد کی جائے گی ۔

نیشنل بنک کے کنسلٹنٹ غلام محمد نے اجلاس کو ریس کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ٍاجلاس میں بتایا گیا کہ 6 ستمبر کو ویمن ہاکی میچ کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں ۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے اجلاس کو نیشنل بیچ گیمز کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :