مو ٹر رجسٹریشن سسٹم کو سی پی ایل سی ،اے سی ایل سی کے سا تھ ٹریفک پو لیس کو بھی مر بو ط کیا جا ئیگا،گیا ن چند ایسرا نی

پیر 31 اگست 2015 17:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)صو با ئی وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن گیا ن چند ایسرا نی نے کہا ہے کہ گا ڑیا ں چھیننے کی وارداتوں کا خا تمہ کر نے کے لئے محکمہ پو لیس کے سا تھ محکمہ ایکسا ئز کو بھی ہم آہنگ کیا جا ئے گا اور محکمہ پو لیس کی گا ڑیو ں کو بھی ایکسا ئز کے اسکیننگ سسٹم سے گزارا جا ئے گا ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے آج اپنے دفتر میں اعلیٰ سطح کے اجلا س کی وزیر دا خلہ سندھ سہیل انو ر سیا ل کے ہمرا ہ با ہمی صدا رت کر تے ہو ئے کیا ۔

اجلا س میں ،آئی جی سندھ غلا م حیدر جما لی ،سیکریٹری دا خلہ مختا ر احمد سو مرو ،سیکریٹری ایکسا ئز مدثر اقبا ل ،ڈا ئریکٹر جنر ل ایکسا ئز ،شبیر احمد شیخ ،ڈا ئریکٹر ہیڈ کو ارٹر اختر آزا د سمیت اہم سر کا ر ی افسرا ن نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ ایکسا ئز کے مو ٹر رجسٹریشن سسٹم کے ڈیٹا کو سی پی ایل سی ،اے سی ایل سی کے سا تھ ٹریفک پو لیس کو بھی مر بو ط کیا جا ئے گا ۔

صو با ئی وزیر ایکسا ئز نے کہا کہ محکمہ ایکسا ئز کے مو ٹر رجسٹریشن ونگ میں برو کر سسٹم کا خا تمہ کیا جا ئے اور اس ضمن میں قا نو ن نا فذ کر نے وا لے ادا رو ں کا تعا و ن بھی حا صل کیا جائے اور کمپیو ٹر سسٹم کو ہر طر ح کی رجسٹریشن کے مرا حل میں مر بو ط کیا جا ئے کیو ں کہ جدید ٹیکنا لو جی کے استعما ل سے بدانتظامی اور کر پشن میں کا فی حد تک کمی آئی ہے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ فینسی نمبر پلیٹ لگا نا غیر قا نو نی ہے اس طر ح کے معاملات آگے چل کر جرا ئم کے سا تھ نتھی ہو ئے ہیں لہٰذا گا ڑیو ں پر فینسی نمبر پلیٹ لگا نے وا لے کہتے ہیں با اثر کیو ں نہ ہو ں ان کے خلا ف قا نو نی کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی مزید برا ں مو ٹر ڈیلر ایسو سی ایشن کو بھی پا بند کیا جا ئے کہ وہ گا ڑیو ں کی خرید و فروخت میں کا غذ ا ت کے سا تھ نمبر پلیٹ کے امر کو بھی ملحو ظ خا طر رکھیں ۔

صو با ئی وزیر ایکسا ئز اور وزیر دا خلہ نے کہا کہ فینسی نمبر پلیٹ کے خلا ف بہت جلد مہم شرو ع کی جا ئے گی جس میں اس طر ح کی گا ڑیو ں کی ضبطی ،جر ما نہ اور سزا بھی شا مل ہوگا اس کے لئے بہت جلد اخبا را ت اور الیکٹرو نک میڈیا میں تشہیری مہم بھی چلا ئی جا ئے گی پھر اس کے بعد کو ئی عذر قا بل قبول نہیں ہو گا ۔صو با ئی وزیر ایکسا ئز نے کہا کہ نمبر پلیٹ کے اجرا ء کے لئے ٹینڈر ہو چکا ہے بہت جلد گا ڑیو ں کے ما لکا ن کو نمبر پلیٹس جا ر ی کر دی جا ئیں گی ۔

جب تک گا ڑ ی ما لکا ن پیلے رنگ کی عا ر ضی نمبر پلیٹ لگا سکتے ہیں ۔آ ئی جی سندھ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ گا ڑیا ں چھیننے کی وا ر داتیں بہت کم ہو چکی ہیں اس کے لئے ہم جدید ٹیکنا لو جی سے استفا دہ کر رہے ہیں اور محکمہ ایکسا ئز کے کمپیو ٹر ڈیٹا کی مدد سے ہم جرا ئم کے قلع قمع کر نے میں پیش رفت کر تے ہیں ۔