عدالت نے سوئی سدرن گیس کے ڈائریکٹر امین راجپوت کو 90دن کے لئے نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا

پیر 31 اگست 2015 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوئی سدرن گیس کے ڈائریکٹر امین راجپوت کو 90دن کے لئے نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیاہے ۔رینجرز نے دہشت گردوں کی مالی مدد کے الزام میں سوئی سدرن گیس کے ڈائریکٹر امین راجپوت کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم کو90 دن کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع کے مطابق امین راجپوت کو ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ چائنا کٹنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار فیصل مسرور اور مجیب اﷲ کی نشاندہی پر گرفتار ملزم مختار کو بھی عدالت نے 90دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا ملزم پر چائنا کٹنگ ،زمینوں پر قبضے اور دہشت گردوں کی مالی مد د کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :