کراچی ،امیر حیدر شاہ کے قتل کیخلاف وکلاکی جانب سے پیر کودوسرے روز عدلتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا

پیر 31 اگست 2015 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکرٹری امیر حیدر شاہ کے قتل کے خلاف وکلاکی جانب سے پیر کودوسرے روز بھی ہڑتال کی اور سندھ ہائیکورٹ بار ،کراچی بار اور ملیر بار کی اپیل پر وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ۔ ہڑتال کے باعث عدالتوں میں کام بند رہا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں تمام بورڈ ز ڈسچارج کردیئے گئے اور جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صرف اعلانات ہی کیے جاتے رہے ہیں اور عملی طور پر وکلا کے تحفظ کے لیئے کچھہ نہیں کیا گیا ۔

حیدر شاہ کا مصروف شاہراہ پر دن دیہاڑے قتل کیا گیا لیکن حکومت کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے عملی اقدامات نہیں کیئے جارہے اس سے قبل بھی حکومت نے کئی کمیٹیاں قائم کی ہیں لیکن اس کے نتائج کچھ نہیں نکلے ۔

متعلقہ عنوان :