کراچی میں تین سال قبل سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث متحدہ کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 14مفرور ملزموں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

پیر 31 اگست 2015 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کراچی میں تین سال قبل ہونے والے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث متحدہ کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 14مفرور ملزموں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، تفتیشی افسرنے وزرات داخلہ کو خظ ارسال کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقات میں بڑے فیصلے کئے جانے لگے۔

مشترکہ تفتیشی ٹیم نے فیکٹری مالکان اور ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے پاسپورٹس منسوخ کرنے کی درخواست کر دی۔ ملزموں کے نام ای سی ایل بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیا۔ خط میں جے آئی ٹی اراکین نے وفاق سے ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی اور فیکٹری مالکان عبدالعزیز بھائلہ، ارشد بھائلہ اور شاہد بھائلہ کی سفری دستاویزات مانگ لی ہیں۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ ملزموں کے بیرون ملک ٹھکانوں کا پتہ لگانے کیلئے انکی سفری دستاویزات حاصل کرنا ضروری ہیں جبکہ اصغر بیگ، ماجد بیگ اور رضوان قریشی سمیت 14 ملزموں کے پاسپورٹس بھی منسوخ کروائے جا رہے ہیں۔جے آئی ٹی اراکین کے مطابق پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد ان ملزموں کو ڈی پورٹ کرانا آسان ہو جائے گا۔ خط میں وفاق سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ حماد صدیقی سمیت کیس کے 14 مرکزی ملزموں کے نام ای سی ایل کی بلیک لسٹ میں شامل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :