این اے122 اور154 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری،11 اکتوبر کو پولنگ ہوگی

پیر 31 اگست 2015 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)الیکشن کمیشن نے این اے122 اور154 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ،پولنگ 11 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی10 ستمبر کو وصول کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیر کے روزقومی اسمبلی کے حلقہ این اے122 لاہور اور حلقہ 154 لودھراں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ،شیڈول کے مطابق دونوں حلقوں کے اندر11 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی 10 اور11 ستمبر کو وصول کئے جائیں گے،جانچ پڑتال کا عمل 14 اور15 ستمبر کو کیا جائیگا،کاغذات پر اعتراضات 17 ستمبر تک وصول کئے جائیں گے جبکہ ان اعتراضات اور اپیلوں پر 19 ستمبر کو فیصلے سنائے جائیں گے،شیڈول کے مطابق دونوں حلقوں کی حتمی فہرست 21 ستمبر الیکشن کمیشن میں آویزاں کر دی جائے گی جبکہ حتمی فہرست سے قبل کسی بھی وقت اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتا ہے،دونوں حلقوں کے اندر 11 اکتوبر کو پولنگ ہوگی،واضح رہے کہ حلقہ این اے122 سے مسلم لیگ (ن) کے سابق سپیکر ایاز صاد ق اورتحریک انصاف کے علیم خان امید وار کے طور پر سامنے آئے ہیں جبکہ این اے154 میں مسلم لیگ (ن) کے صدیق خان بلوچ کا بیٹا امید وار کے طور پر سامنے آئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین کو نامزدکیا گیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دو حلقوں میں مبینہ دھاندلی ثابت ہونے الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ (ن) کے امید واروں کو نااہل قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔