تھانہ فرید ٹاؤن میں راشی گرفتار تھانیدار کی ہلاکت ورثاء کا آر پی او آفس کے گیٹ پر دھرنا اور مظاہرہ

ایس ایچ او محرر اور سنتری کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے مظاہرین کامطالبہ

پیر 31 اگست 2015 17:38

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) تھانہ فرید ٹاؤن کے رشوت کے مقدمہ میں گرفتار اے ایس آئی ایوب خان کی پولیس تحویل میں گولی لگنے سے ہلاکت پر اس کے ورثاء سینکڑوں افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے آج ایک احتجاجی ریلی چک 95/9.Lسے نکالی جہاز چوک میں روڈ بلاک کیا اور بعد میں ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال کے آفس کے گیٹ پر احتجاجی دھر نا دیا مظاہرین نے تھانہ فرید ٹاؤن کے اس وقت کے ایس ایچ او اللہ دتہ ،محرر اور سنتری کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ کیا مظاہرے کی قیادت کر نے والے محمد ریاض خان نے الزام لگایا کہ جس وقت اینٹی کر پشن پولیس نے گرفتار کر کے اے ایس آئی کو ھوالات میں بند کیا تو اسے تھانہ میں ایک کمرہ میں منتقل کر نے اورا سے اسلحہ فراہم کر نے کے واقعہ نے کئی شکوک کو جنم دیا جبکہ 8لاکھ رو پے کی رشوت لینے والے کر داروں کو چھپانے کی خاطر ایوب خاں اے ایس آئی کو گولی مار کر ہلاک کر نے کے بعد خود کشی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے اور پھر پوسٹ مارٹم نہ کرانا ان خدشات کوبھی تقویت دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ انہیں انصاف دیا جائے گا اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے گی جس کے بعد مظاہرے میں شامل خواتین،بچے اور دیگر افراد سینہ کوبی کر تے ہوئے منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :