چلتی بس میں سوار ہونے کی کو شش میں دسویں جماعت کا طالب علم بس کے پہیوں تلے آکر جاں بحق، طلباء کا احتجاج

پولیس نور شاہ نے بس قبضہ میں لے لی

پیر 31 اگست 2015 17:36

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) آج نور شاہ گیمبر روڈ پر چک 56/4.Rکے بس سٹاپ پر چلتی بس میں سوار ہونے کی کو شش میں دسویں جماعت کا طالب علم طلحہٰ شفیق پہیوں تلے آکر ہلاک طلباء کا احتجاجی مظاہرہ واقعات کے مطابق ایک مسافر بس نمبر 8260/LESنور شاہ سے گیمبرجا رہی تھی جب بس چک 56/4.Rسٹاپ پر پہنچی تو بس کے انتظار میں کھڑے طلباء کو دیکھ کر ڈرائیور نے بس بھگا دی اور طالب علم طلحہٰ شفیق نے بس میں سوار ہونے کی بھاگ کر کوشش کی لیکن وہ پہیوں تلے کچلا گیا ور مو قع پر ہی دم توڑ گیا بس ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا طلباء نے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بس کو گھیرے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نور شاہ نے مسافر بس قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :