پیپلزپارٹی پیسٹری چور اور مسلم لیگ(ن) بیکری چور ہے، ڈاکٹر عاصم کو ایک جھٹکا دینے سے ملین ڈاکٹر نکلے گا; شیخ رشید احمد

پیر 31 اگست 2015 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پیسٹری چور اور مسلم لیگ(ن) بیکری چور ہے ۔ ڈاکٹر عاصم کو ایک جھٹکا دینے سے ملین ڈاکٹر نکلے گا اور مسلم لیگ(ن) کے لئے تو میٹروبس بہت بڑا کیس ہے ۔ اربوں روپے کی کرپشن چیخ رہی ہے ۔نواز شریف نے بھارت کی بدمعاشی پر پھنکار تک نہیں ماری ۔

دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا ذمہ دار دفتر خارجہ ہے ۔ سرتاج عزیز نیشنل فوڈ کا بندہ تھا اسے قومی سلامتی اور وزارت خارجہ کا مشیر بنا دیا گیا لیکن اب عوام نے راحیل شریف کو مینڈیٹ دے دیا کہ کرپشن میں ملوث افراد کو ٹھوکو اب اگلے ہفتے پنجاب پر ہاتھ پڑنے والا ہے اگلے چار ماہ پاکستان کے لئے بہت خاص ہیں ۔ پیر کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک انٹرویوں میں کہا ہے کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہمارے گھر پر حملہ کرے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے ساتھ کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہئے لیکن نواز شریف نے تو کوئی بھی بھارت کے خلاف بیان نہیں دیا اور نہ ہی کوئی پھنکار ماری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب ہونا دفتر خارجہ کی نااہلی ہے ۔ سرتاج عزیز کو مجید نظامی ہی نواز شریف کے پاس لے کر گئے تھے کہ اس کو صدر بناؤ لیکن نواز شریف نے دفتر خارجہ تک محدود رکھا اب نیشنل فوڈ کے بندے کو دفتر خارجہ دیا جائے تو نتائج بھارت سے تعلقات نکلنے ہیں ۔

سرتاج ضرورت سے زیادہ کمزور ہیں جس کا فائدہ بھارت نے اٹھایا ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے مک مکا سے کرپشن کی ہے پیپلزپارٹی پیسٹری چور اور مسلم لیگ(ن) بیکری چور ہے اگر ڈاکٹر عاصم کو صرف ایک جھٹکا دیا جائے تو اس سے بھی ملین ڈالر نکلیں گے اور مسلم لیگ (ن) کا تو میٹروبس چیخ چیخ کر کرپشن کی رو داد سنا رہا ہے ۔ سندھ کے بعد اب اگلے ہفتے پنجاب پر بھی ہاتھ پڑنے والا ہے کیونکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو عوام نے مینڈیٹ دے دیا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کو تن کر رکھو اور اگلے چار ماہ پاکستان کے لئے بڑے اہم ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے چار حلقوں کا رزلٹ مانگا تھا تین حلقوں کا 75 فیصد رزلٹ حکومت کے خلاف اور عمران خان کے حق میں آیا ہے اگر ایک کا رزلٹ ابھی تاخیر میں ہے زیادہ پریشانی نہیں کیونکہ وہ بھی پی ٹی آئی کے ہی حق میں آئے گا

متعلقہ عنوان :