کراچی : آصف علی زرداری کا بیان سامنے آ گیا، حکومت اور مسلم لیگ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 17:28

کراچی : آصف علی زرداری کا بیان سامنے آ گیا، حکومت اور مسلم لیگ کو سخت ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری نے اپنا اہم بیان جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن اور حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 1990 کی دہائی کی سیاست پھر سے شروع کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ٹربیونل کے فیصلوں نے ہمارے بیان کی تائید کر دی ہے کہ ن لیگ کو انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے جتوایا گیا.اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر 2013 کے اتحاد کو قبول کیا لیکن 2013 کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا جس کی تائید ٹربیونلز کے فیصلوں کے ذریعے بھی ہو گئی۔

کیا ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کو قتل کرنے والے دہشت گرد نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ جسٹس نجفی کمیشن کی رپورٹ کو منظر عا پر لا کر کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

اپنے تفصیلی بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کو وزیر اعظم ہاؤس کے احکامات کے مطابق مفلوج کیا جا رہا ہے، آصف زرداری نے مطالبہ کیا کہ اصغر خان کیس، جس کو سب بھول چکے ہیں اس کو دوبارہ کھولا جائے۔ اور اصغر خان کیس کے کردار کو منظر عام پر لایا جائے۔

اپنے بیان میں آصف زرداری نے مزید مطالبہ کیا کہ میاں صاحبا ن کے لیے رقم وصول کرتے ہوئے رانا مشہود کی ویڈیو منظر عام ہر ہے، وفاقی وزیر نے مجسٹریٹ کے رو برو منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا انہیں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کا احتساب کریں تا کہ پتہ چلے کہ ن لیگ والے کتنے پارسا ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم معافی مانگ کر جدہ جانے والوں میں سے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ازلی دشمن نہتے شہریوں پر گولیاں برسارہا ہے اور نواز شریف دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی بجائے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے۔ تاہم پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پیپلز پارٹی پوری طرح پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بہادروں کی جماعت ہے پھانسیاں اور جیلیں ہمیں نہیں دبا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے فطری اتحادی طالبان کو بچانے کے لیے قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔ جبکہ سندھ میں وفاقی حکومت کی دخل اندازی آئینی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :