خواتین کو اپنے حقوق کیلئے تحر یک انصاف کے ساتھ میدان میں نکلنا ہو گا‘پروین سرور

ملک کی مضبوطی اور خوشخالی کیلئے ضروری ہے حکومتیں خواتین کو بھی انکابنیادی حق دیں ‘تقریب سے خطاب

پیر 31 اگست 2015 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب کی اہلیہ مسز پروین سرور نے کہا ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کیلئے تحر یک انصاف کے ساتھ میدان میں نکلنا ہو گا‘ملک کی مضبوطی اور خوشخالی کیلئے ضروری ہے کہ حکومتیں خواتین کو بھی انکابنیادی حق دیں ‘تحر یک انصاف کا مشن بھی خواتین سمیت تمام طبقات کو مضبوط کر نا ہے اور ہم اقتدار میں ملک میں حقیقی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ملک سے تمام مسائل کا بھی خاتمہ کر یں گے ۔

وہ بیدیاں روڈ پر کر باٹھ میں ایک پر ائیوٹ سکول میں ہنر گا ہ کی جانب سے سلائی مشینوں کی فراہمی کے موقعہ پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کر رہی تھیں جبکہ اس موقعہ ثروت شجاعت ‘ناہیدلالی ‘سیدہ حنا ‘نفیسہ ملہی سمیت دیگر بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب کی اہلیہ مسز پروین سرور نے کہا کہ مجھے خواتین کی مدد کر کے جو سکون ملتا ہے اسکو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی ہے ‘ مخیر حضرات کو آگے بڑ ھ معاشرے کے مسائل کے حل اور انکے روز گار کے مواقعوں کیلئے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے بھی ہمیشہ خواتین اور نوجوانوں کے مسائل کیلئے آوازبلند کی ہے اور ہم قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ اقتدار میں آکر قوم کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت تمام مسائل سے نجات دلائیں گے۔ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے جو ہر صورت کا میاب ہوگی ۔