کراچی ،دہشت گردوں کے حملوں کے باعث ٹریفک پولیس اہلکاورں کو مسلح کرنے کا فیصلہ

ڈی آئی جی ٹریفک کا آئی جی سندھ کو خط ،اہلکاروں کی حفاظت کیلئے اسلحہ فراہم کرنے کی درخواست

پیر 31 اگست 2015 17:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے باعث کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی اسلحے سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز کے اندر 4 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ایک خط تحریر کیا جس میں انھیں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے بھی اس حوالے سے محمکہ داخلہ سندھ کو ایک خط ارسال کردیا ہے جس کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ چند روز میں ہی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ فراہم کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپا چورنگی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات 2 ٹریفک پولیس اہلکار نظام حسین اور محمد شیر جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :