لاہور، ریلوے کالونی میں دکانداروں سے بھتہ لینے کے الزام میں2 سرکاری ملازمین سمیت 3افراد گرفتار، مقدمہ درج

پیر 31 اگست 2015 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ریلوے کالونی میں دکانداروں سے بھتہ لینے کے الزام میں دو سرکاری ملازمین سمیت تین افراد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ریلوے کالونی میں تین افراد دکانداروں سے بھتہ وصول کرتے تھے جن میں دو افراد کا تعلق پاکستان ریلوے سے ہیں اور یہ افراد محکمہ ریلوے میں اسٹیشن ماسٹر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔گرفتار ملزموں میں زاہد علی ،محمد اشرف اور محمد طاہر شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :