چیئرمین نادراکا کراچی میں جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کا نوٹس لے لیا ، اچانک چھاپوں کے دوران عائشہ منزل ، بلدیہ اور نیو کراچی سینٹرز بند کردیئے ،تمام مراکز کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کا حکم ، جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث 50 سے زائد ملازمین معطل

پیر 31 اگست 2015 16:58

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) چیئرمین نادرا نے کراچی میں جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کا نوٹس لے لیا ، کراچی کے عائشہ منزل ، بلدیہ اور نیو کراچی سینٹرز پر اچانک چھاپے مار کے تاحکم ثانی بند کردیئے جبکہ تمام سینٹرز کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کا بھی حکم دیدیا ، جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث 50 سے زائد ملازمین کو بھی معطل کردیا گیا ، چیئرمین نادرا نے ان افراد اور عملے کے خلاف فوری کارروائی کا حکم بھی دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو چیئرمین نادرا نے کراچی کا اچانک دورہ کیا اور نادرا کے نیو کراچی ، عائشہ منزل اور بلدیہ سینٹرز پر اچانک چھاپے مارے اور جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کے معاملے پر تینوں سینٹرز کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ۔ نادرا ذرائع کے مطابق تینوں سینٹرز پر کرپشن اور جعلی شناختی کارڈز کے اجراء کے الزامات تھے اور ان کے حوالے سے حساس اداروں نے رپورٹ دی تھی ۔ چیئرمین نادرا نے مختلف سینٹرز میں عوام کے مسائل بھی سنے اور تمام سینٹرز کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کا بھی حکم دیدیا جبکہ جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث 50 سے زائد ملازمین کو معطل کرکے ان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم بھی دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :