امریکی مواصلاتی کمپنی نے تیز ترین انٹرنیٹ براڈ بینڈ کی سروس شروع کر دی

پیر 31 اگست 2015 16:53

امریکی مواصلاتی کمپنی نے تیز ترین انٹرنیٹ براڈ بینڈ کی سروس شروع کر ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) امریکا کی معروف مواصلاتی کمپنی کامکاسٹ نے 50 گنا تیز انٹرنیٹ براڈ بینڈ متعارف کرانے کے لیے اس کی ٹیسٹنگ شروع کردی ، درست موڈم اور مناسب حالات کے تحت یہ کنکشن انٹرنیٹ سپیڈ 10 گیگا بٹس فی سیکنڈ مہیا کرے گا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیاکے مطابق معروف امریکی مواصلاتی کمپنی کامکاسٹ نے 50 گنا تیز انٹرنیٹ براڈ بینڈ متعارف کرانے کے لیے اس کی ٹیسٹنگ شروع کردی ہے ۔اس وقت گوگل فائبر ایک گیگا بٹ فی سیکنڈ رفتار سپیڈ مہیا کر رہا ہے۔ کامکاسٹ کا اپ گریڈ کیا گیا نیٹ ورک 2 سے 3 برس کے دوران مکمل ہو جائے گا۔ نئی ٹیکنالوجی سے موجودہ کیبل نیٹ ورک کے ذریعے کام کرے گی اور اس کے لیے علیحدہ سے فائبر آپٹک لگانے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :