ساہیوال، تھانہ غلہ منڈی کی چھت سے زیر حراست ملزم ہتھکڑی سمیت کود گیا ،زخمی حالت میں ہسپتال دا خل ،اقدام خود کشی کا مقدمہ درج

پیر 31 اگست 2015 16:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) تھانہ غلہ منڈی کی چھت سے ایک زیر حراست ملزم محمد ارشد کی کود کشی کی کو شش ناکام بنا دی گئی اور اسے ہتھکڑی سمیت قابو کر کے زخمی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہویال داخل کرا دیا گیا بتایا گیا ہے کہ کر سچن کالونی غلہ منڈی کے ارشد مسیح کو پولیس غلہ منڈی نے بھاری مقدار میں منشیات سمیت پکڑا تھا اور ہتھکڑی لگوا کر اسے عدالت میں پیش کر نے کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ ملزم نے تھانہ غلہ منڈی کی چھت پر چڑھ کر ہتھکڑی سمیت چھلانگ لگا دی پولیس غلہ منڈی نے ملزم کے خلاف اقدام خود کشی کامقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :