اسلام آباد : 1980 میں بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پاکستان پر حملے کا منصوبہ بنایا، سی آئی اے کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 16:36

اسلام آباد : 1980 میں بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پاکستان پر حملے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : سی آئی اے کی منظر عام پر آئی رپورٹ نے تہلکہ کیر انکشافات کیے ہیں جس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پاکستان پر ایٹمی تنصیبات حملے کی منصوبہ بندی کی تھی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منصوبہ بندی 1980 میں اس وقت کی گئی تھی جب پاکستان اور امریکہ کے مابین ایف 16 طیاروں کی فروخت آخری مراحل میں تھی. رپورٹ کے مطابق منصوبہ بندی اس فروخت کو روکنے کے لیے کی گئی تھی. تاہم سی آئی اے کی رپورٹ باقاعدہ طور پر منظر عام پر آنے کے بعد مزید انکشافات ہونے کا امکان ہے.