وزیر خزانہ کا مائیکرو فنانس انوسٹ کمپنی کے قیام کیلئے برطانوی اور جرمن مالیاتی اداروں کے تعاو ن کی پیشکش کا خیر مقدم

پیر 31 اگست 2015 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے ملک میں مائیکرو فنانس انوسٹ کمپنی کے قیام کیلئے برطانوی اور جرمن مالیاتی اداروں کے تعاو ن کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تجاویز اور تفصیلات کا بغور جائزہ لیکر ٹھوس تجاویز تیار کر نے کی ہدایت کی ہے ۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی (پی ایم آئی سی)کے قیام سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے وفاقی وزیر کو تجاویز کے حوالے سے بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ برطانوی مالیاتی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کے تخمینوں کے مطابق پاکستان کی مائیکرو فنانس ضروریات 2018تک کئی گنا بڑھ جائیں گی اس حوالے سے پاکستان تخفیف غربت فنڈ(پی پی اے ایف )میں پاکستانی ضروریات کا تخمینہ 18ارب روپے لگایا تھا سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ ڈی ایف آئی ڈی نے جرمن بینک کے ایف ڈبلیو کے ساتھ ملکر پاکستان میں مائیکرو فنانس کے سلسلے میں وسائل فراہم کر نے کی پیشکش کی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت غریب طبقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں اور ملک میں مڈل کلاس طبقے کی ایک بڑی تعداد موجود ہونے کی وجہ سے مالیاتی شعبوں میں ایسے اقدامات ترقی کیلئے ضروری ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج اور فنانس ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے تمام تفصیلات اور تجاویز کا باریک بینی سے جائزہ لیں اور اس حوالے سے ٹھوس تجاویز تیار کر کے پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :