کراچی، وکیل امیر حیدر شاہ کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلیا گیا

پیر 31 اگست 2015 16:32

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے وکیل امیر حیدر شاہ کے قتل کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ 3نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ امیر حیدر شاہ کے ساتھ گاڑی میں موجود ان کے کلرک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔ امیر حیدر شاہ کو 3روز قبل حسن اسکوائر پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :