کراچی، ٹریفک پولیس پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مرتب ، دو دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی

پیر 31 اگست 2015 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) تحقیقاتی اداروں نے گلشن اقبال میں گزشتہ روزدہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دو حملہ آور نیپا چورنگی کی جانب سے آئے اور اتوار بازار کے قریب اہلکاروں پر فائرنگ کی ، فائرنگ کے بعد حملہ آور فلائی اوورپرچڑھ کر واپس نیپا کی جانب فرار ہوگئے۔

حملہ آورں کی عمریں 20 سے 27سال کے درمیان تھیں ، دونوں حملہ آور پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے ۔ چہرے کھلے ہوئے اور ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا۔ پولیس کو جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں ، ملنے والے گولیوں کے خول فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جائے وقوع کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج واضح نہیں ہے ، نیپا سے اتوار بازار تک روڈ پر لگے دیگر کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :