ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل کی صحت میں بہتری ، چہل قدمی شروع کر دی

پیر 31 اگست 2015 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی صحت میں بہتری آ رہی ہے ، رشید گوڈیل نے چہل قدمی بھی شروع کر دی ہے تاہم گھرمنتقلی کا فیصلہ 18رکنی میڈیکل بورڈ کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کے مطابق رشید گوڈیل کے زخم تیزی سے بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں ، انہیں نرم غذا دی جا رہی ہے اور چہل قدمی بھی کرائی جا رہی ہے۔میڈیکل بورڈ نے رشید گوڈیل کی حالت میں بہتری پراطمینان کا اظہار کیا ہے ، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل کو اسپتال سے گھر منتقلی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :