ایف آئی اے نے 35ارب کی گولڈ منی لانڈرنگ کی دوبارہ تحقیقات شروع کردی

پیر 31 اگست 2015 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)کسٹم حکام کی تفتیش میں منی لانڈرنگ کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کے بعد ایف آئی اے نے بھی 2014 میں کی جانے والی اپنی ہی انکوائری دوبارہ کھولنے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے 19 اگست 2015 کو آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کوارسال کردہ خط میں گزشتہ سال کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کے تحت کی جانے والی انکوائری 03/2014 ازسرنو تفتیش شروع کرنے کاعندیہ دیاہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی جانب سے ایسوسی ایشن کو ارسال کردہ خطHQ/EC/355/2015/2440-41 میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف آئی اے کی تفتیش سے متعلق ارسال کردہ خط کی روشنی میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کو فوری عملدرآمدکے احکام جاری کردیے گئے ہیں۔آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 29 اگست 2015 کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، نیب اور ایف آئی اے کے اعلی حکام کو ارسال کردہ خط میں 2014 میں جعلی کمپنیاں قائم کرکے مبینہ طور پر 35ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی مرتکب کمپنیوں ریان کلیکشن، الہدی بینگلز، اطہر جیولرز،عطا کاسٹن اور ملک جیولرز کے خلاف کی جانے والی ایف آئی اے کی تحقیقات پرعدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔