سانحہ بلدیہ کی ازسر نو تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کا حماد صدیقی سمیت 14 مفرور ملزموں کے پاسپورٹ منسوخ کرانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط

پیر 31 اگست 2015 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سانحہ بلدیہ کی ازسر نو تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم( جے آئی ٹی) نے متحدہ کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 14 مفرور ملزموں کے پاسپورٹ منسوخ کرانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا خط میں جے آئی ٹی نے تمام بیرون ملک مفرور ملزمان کی سفری تفصیلات طلب کرلیں، خط میں کہا گیا کہ حماد صدیقی سمیت چودہ ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹس منسوخ کیے جائیں جس سے ملزمان کو ڈی پورٹ کرانے میں آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقاتی ٹیم نے فیکٹری مالکان اور ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کے پاسپورٹس منسوخ کرنے کی درخواست کر دی ہے جبکہ ملزموں کے نام ای سی ایل بلیک لسٹ میں شامل کرنے کیلئے خط بھی لکھ دیا خط میں جے آئی ٹی اراکان نے وفاق سے ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی اور فیکٹری مالکان عبدالعزیز بھائلہ، ارشد بھائلہ اور شاہد بھائلہ کی سفری دستاویزات مانگ لی ہیں۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ ملزموں کے بیرون ملک ٹھکانوں کا پتہ لگانے کیلئے انکی سفری دستاویزات حاصل کرنا ضروری ہیں جبکہ اصغر بیگ، ماجد بیگ اور رضوان قریشی سمیت 14 ملزموں کے پاسپورٹس بھی منسوخ کروائے جا رہے ہیں۔جے آئی ٹی اراکان کے مطابق پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد ان ملزموں کو ڈی پورٹ کرانا آسان ہو جائے گا۔ خط میں وفاق سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ حماد صدیقی سمیت کیس کے 14 مرکزی ملزموں کے نام ای سی ایل کی بلیک لسٹ میں شامل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :