پی ایم ڈی سی میں ڈاکٹر عاصم حسین کا 10سال راج رہا

پیر 31 اگست 2015 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) میں ڈاکٹر عاصم حسین کا 10 سال راج رہا ،ڈاکٹر عاصم نے 10نجی میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن کرائی، 6کو بند کرایا جبکہ ایک ہزار طلبا و طالبات در بدر ہوئے، وزارت صحت ڈاکٹر عاصم کا ساتھ دیتی رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں ڈاکٹر عاصم حسین کا دس سال راج رہا، ڈاکٹر عاصم نے سفارش پر دس نجی میڈیکل کالجز کو رجسٹریشن دی اور ان کے کہنے پر چھ کالج بند کئے گئے جس ایک ہزار طلبا و طالبات در بدر ہوئے۔سائیں سرکاری کی ماتحت وزارت صحت کارروائی کی بجائے ڈاکٹر عاصم کا ساتھ دیتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :