کرپشن ‘سندھ کابینہ کے وزراء شرجیل میمن، مکیش چاولہ، ممتاز جاکھرانی اور طارق آرائیں کی چھٹی کا امکان

پیر 31 اگست 2015 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کرپشن کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے پیش نظر پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے کرپشن میں ملوث صوبائی کابینہ کے بعض وزراء کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعدسندھ کابینہ میں ایک بارپھر ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن میں ملوث بعض وزراء اور مشیروں کو فارغ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزیراعلی سندھ سے وزراکی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ کابینہ کے ارکان کی کارکردگی مانیٹر کرنے کیلئے واچ لسٹ بھی تیار کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے کرپشن کے حوالے سے شدید تحفظات کے پیش نظر بعض صوبائی وزرااور مشیروں کو فارغ کیا جا رہاہے۔وزیر ورکس اینڈ سروسز شرجیل انعام میمن، وزیر آئی ٹی مکیش کمار چاولہ ، وزیرٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی، مشیر محنت و افراد قوت اصغر جونیجو اور وزیر کچی آبادی طارق مسعود ارائیں کی چھٹی کا قوی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :