لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے3 ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کر نے کے الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج

پیر 31 اگست 2015 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے3 ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کر نے کے الیکشن کمیشن کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا، ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے ٹربیونل کے 3 ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن 2 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے3 ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کر نے کے الیکشن کمیشن کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ این اے122 اور پی پی 147 پر الیکشن ٹربیونل کے مسلم لیگ(ن) کے خلاف فیصلے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹربیونل کے تین ججوں کی مدت ملامت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ غیر قانونی ہے۔درخواست میں کہا گیاکہ الیکشن کمیشن کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ٹربیونل کے ججز کو ان کے عہدے سے ہٹا دے۔جس پر عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن سے ٹربیونل کے 3 ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن 2 ستمبر کو طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔(