جنگی جہازوں کی یوم دفاع کے حوالے سے ریہرسل ، بے نظیر ایئرپورٹ پر کمرشل طیاروں کی آمدورفت معطل

پیر 31 اگست 2015 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) جنگی جہازوں کی یوم دفاع کی ریہرسل کے باعث بے نظیر ایئرپورٹ پر کمرشل طیاروں کی آمدورفت معطل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر کمرشل طیاروں کی آمدورفت معطل کر دی گئی جو کہ شام پانچ بجے تک بند رہی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیاروں کی آمدورفت فضائی حدود بند ہونے کے باعث روکی گئی۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے طیارے یوم دفاع کی ریہرسل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :