سپریم کورٹ میں گرے ٹریفکنگ کیس کی سماعت ،پی ٹی اے سے انٹرنیشنل کالز ریٹ پالیسی اور افغان سمز سے متعلق رپورٹ طلب

پیر 31 اگست 2015 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے گرے ٹریفکنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے پی ٹی اے سے انٹرنیشنل کالز ریٹ پالیسی اور افغان سمز سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ میں گرے ٹریفکنگ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں چیف جسٹس، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ گرے ٹریفکنگ کا براہ راست نقصان تارکین وطن کو پہنچا،18لاکھ تارکین وطن سالانہ 18ارب ڈالر کا زر مبادلہ بھجواتے ہیں، پاکستان میں بے بسی کی انتہاء ہے،کسی بات کا تعجب نہیں ہوتا، جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ کینیڈا اور امریکہ میں کال سستی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کیلئے کال مہنگی ہے، کیا مشرق وسطیٰ کیلئے کال اس لئے مہنگی ہے کہ وہاں پاکستان مزدور کام کرتے ہیں۔

عدالت نے انٹرنیشنل کال ریٹ پالیسی اور افغان سمز سے متعلق پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔