اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 122 اور این اے 154 میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 16:16

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 122 اور این اے 154 میں ضمنی انتخاب کے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے این اے 122 لاہور اور این اے 154 لودھراں میں 11 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں حلقوں کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 10 اور 11 سمتبر کو جمع کروا سکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 14 اور 15 ستمبر کو ہو گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 17 سمتبر تک اپنے اعتراضات جمع کروا سکیں گے جبکہ ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 19 سمتبر کو جاری کیا جائے گا جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 21 ستمبرکو جاری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونلز نے چند روز قبل ہی این اے 122 لاہور سے سردار ایاز صادق اور این اے 154 لودھراں سے صدیق خان بلوچ کی کامیابیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔