یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا سے متعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے طلبا اور ان کے والدین کے لیے اعلامیہ جاری کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 15:47

یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا سے متعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے طلبا اور ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء): ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری ہوا جس میں یونیورسٹی جانے والے طلبا اور طالبات کو غیر تصدیق شدہ کالز اور یونیورسٹیز سیخبر دار کیا ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ایک نجی یونیورسٹی ہے جس کے پرنسپل کا مرکزی دفتر محض لاہور ہی میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کے پالیسی کے مطابق نجی یونیورسٹیز کسی بھی ادارے کے ساتھ الحاق نہیں کر سکتیں اور نہ ہی اپنی مزید برانچز کھول سکتی ہیں،مگردیکھنے میں آیا ہے کہ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا ’ہیریٹیج انٹر نیشنل کالج‘ کے نام سے اپنیغیرتصدیق شدہ کیمپسز غیر قانونی طور پر چلا رہی ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں والدین اور طلبا کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی ادارے میں ہرگز داخلہ نہ لیں کیونکہ ان اداروں سے حاصل کی گئیں ڈگریاں ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے قابل تصدیق نہ ہوں گی۔

یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا سے متعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے طلبا اور ..