کسی بھی ہائی وے اتھارٹی میں بدعنوانی کے حوالے سے میرے یا میرے خاندان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی ہے؛عاصمہ جہانگیر

پیر 31 اگست 2015 15:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) نامور قانون دان متحرمہ عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ کسی بھی ہائی وے اتھارٹی میں بدعنوانی کے حوالے سے میرے یا میرے خاندان کے خلاف کوئی انکوائری چل رہی ہے اور نہ ہی میں کبھی بھی کسی وزیر اعظم کی مشیر رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

متحرمہ عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں ایسی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ۔

واضح رہے کہ ” آن لائن“ کی طرف سے خاتون سیاسی رہنما عاصمہ ارباب عالمگیر سے متعلق ایک خبر جاری کی گئی تھی مگر کچھ اخبارات نے سہواً عاصمہ ارباب عالمگیر کی بجائے عاصمہ جہانگیر تحریر کیا جبکہ آن لائن نے اپنی خبر میں یہ بھی واضح طور پر لکھا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی مشیر عاصمہ ارباب عالمگیر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔