صدر مملکت ممنون حسین یکم ستمبر کو چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے

پیر 31 اگست 2015 15:25

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین یکم ستمبر سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے۔ انہیں اس دورہ کی دعوت چین کے صدر شی جن پنگ نے دی ہے۔ دورہ کے دوران صدر مملکت جنگ عظیم دوئم کی یاد میں بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ صدر مملکت چین کے صدر اور دیگر شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور علاقائی امور اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان اور چین اپنی اسٹریٹجک باہمی شراکت داری کو بڑی ترجیح دیتے ہیں۔ اعلیٰ ترین سطح پر تبادلے دونوں ممالک کی منفرد دوستی اور جامع تعاون کا طرہ ء امتیاز ہے۔ چینی صدر نے اس سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ صدر مملکت ممنون حسین کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تمام اہم شعبوں بالخصوص سیاسی، معاشی اور اسٹریٹجک شعبوں میں موجودہ سدا بہار تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :