سرگودھا پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،22ملزمان گرفتار

پیر 31 اگست 2015 15:25

سرگودھا ۔31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں/نا جائزاسلحہ کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ہیروئن3006گرام ، چرس1060گرام ، شراب528 بوتلیں اور ناجائز اسلحہ برآمدکر کے22ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن(ر) سجاد حسن خان منج کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد فیصل سکنہ محمدی کالونی سے ہیروئن1150گرام ، تھانہ سٹیلائٹ ٹاوٴن پولیس نے سلیمان سکنہ چک50شمالی سے ہیروئن220گرام، تھانہ کڑانہ پولیس نے محمد ریاض سکنہ چک54جنوبی سے ہیروئن1106گرام ، محمد عمران سکنہ چک54جنوبی سے چرس850گرام ، احمد یار سکنہ چک53جنوبی سے بندوق12بور ، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے عبدالغفار سکنہ چک جھمرہ سے ہیروئن220گرام ،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے علی شیر سکنہ چک9جنوبی سے چرس210گرام ، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کاشف سکنہ بستی عسیائیاں سے شراب20بوتل،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد آصف سکنہ جناح کالونی سے بندوق12بور ، پسٹل30بور معہ10گولیاں ، تھانہ صدر پولیس نے سرفراز احمد سکنہ چک106شمالی سے شراب500بوتل ، عطاء محمد سکنہ چک105شمالی سے کاربین معہ 2گولیاں ، شاہد علی سکنہ مٹیلہ سے پسٹل30بور معہ2گولیاں ، عبدالستار سکنہ چک98جنوبی سے پسٹل30بور معہ5گولیاں ، تھانہ میلہ پولیس نے محمد خان سکنہ بچہ کلاں سے ہیروئن 310گرام ، ظفر علی سکنہ بچہ کلاں سے کلاشنکوف معہ60گولیاں ، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے اکرام سکنہ چک69جنوبی سے پسٹل30بورمعہ2گولیاں ، ظفر اقبال سکنہ لقمان سے پسٹل30بور معہ2گولیاں ، تھانہ عطاء شہید پولیس نے عاشق حسین سکنہ چک115جنوبی سے پسٹل30بور معہ3گولیاں ، محمد عدیل سکنہ چک29جنوبی سے پسٹل30بور معہ2گولیاں ، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد اعجاز سکنہ چاوہ سے بندوق12بور ، لیاقت علی سکنہ چاوہ سے رائفل222بور معہ5گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :