افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے، پاکستان میں مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد مقیم ہے، یو این ایچ سی آر

پیر 31 اگست 2015 15:23

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) اقوام متحدہ کا ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ 16 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں رہ رہے ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک میں مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ پیر کو یو این ایچ سی آر کے ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء“ کو بتایا کہ سال 2002ء سے ابھی تک یو این ایچ سی آر نے 38 لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین کو افغانستان واپسی کی سہولیات فراہم کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کی مدت 2015ء کے آخر تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ رجسٹرڈ مہاجرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یو این ایچ سی آر متعلقہ اداروں کی معاونت سے مہاجرین کی واپسی کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :