اسلام آباد : پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندی زبان میں ایم فل کی ڈگری جاری کر دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 اگست 2015 15:21

اسلام آباد : پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندی زبان میں ایم فل کی ڈگری ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 اگست 2015 ء) : پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندی زبان میں ایم فٍل کی ڈگری جاری کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق ایم فٍل کی یہ ڈگری نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج ہندی زبان میں ایم فٍل کی ڈگری جاری کرنے والی پہلی یونیورسٹی ہے. شاہین ظفر کو پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے.

(جاری ہے)

شاہین ظفر نے اپنا مقالہ ”سواتن تریوتا ہندی اپانیوسن میں نسری چترن (2000 -1997)“ کے نام سے پروفیسر افتخار حسین کی نگرانی میں کیا جس کی توثیق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بھی کی. یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہندی زبان کے پروفیسر کی تعداد کم ہونے کے باعث شاہین ظفر کے مقالہ کے لیے بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو تجربہ کارپروفیسرز کی بھی خدمات حاصل کی گئیں.

متعلقہ عنوان :