فیسکوملازمین کا بجلی کامیٹر تبدیل کرنے کے بدلے رشوت کا مطالبہ ؛ ناررواسلوک سے دلبرداشتہ خاتون کااقدام خود کشی،ورثاء نے ملازمین خلاف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی

پیر 31 اگست 2015 15:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) فیسکوملازمین کا بجلی کامیٹر تبدیل کرنے کے بدلہ میں رشوت کا مطالبہ ، ناررواسلوک سے دلبرداشتہ خاتون کااقدام خود کشی،ورثاء نے ملازمین خلاف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع ایوب کالونی گلی نمبر ایک مکان نمبر 693کی رہائشی بیوہ مسرت بی بی نے فیسکوملازمیں کے خلاف ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میٹر انسپکٹر محمد آصف میرے گھر آیا اور بجلی کامیٹر چیک کرنے کے بعد کہا کہ آپ کا میٹر خراب ہے ،میری بہن فوزیہ عرف لبنیٰ نے کہاکہ آپ میٹر بدل دیں جس پر میٹر انسپکٹر محمد آصف نے پندرہ سو روپے رشوت کامطالبہ کیا لیکن میں بیوہ ہوں اور اتنی زیادہ رقم نہیں دے سکتی تھی اس لئے ہم نے منت سماجت کی تو اس نے ہمیں دفتر آنے کا کہا 09-06-15کودوبارہ مذکورہ افسر ہمارے گھر آیا اور زبردستی میٹر اتار کرلے گیا بعدازاں میری بہن فوزیہ عرف لبنیٰ ،علی نواز ولد محمدرفیق اورمحمدطارق منظور ولد منظور احمدمیٹر انسپکٹر کے دفتر گئے وہاں پہنچے تو محمدآصف نے ہمیں کہا کہ اپ ایکسین کے پاس جائیں اور اپنا بل بنوا لیں ہم دفتر گئے تو میٹر انسپکٹر محمدآصف بھی ایکسین کے پاس موجود تھا وہاں پرموجو ایس ڈی او سب ڈویژن ناظم آباد فیصل نظام نے میری ہمشیرہ کو کہاکہ آپ کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی اور آپ کو ساٹھ ہزار روپے کابل بھی اداکرناہوگا آپ پہلی قسط 12-06-15تک جمع کروادیں ورنہ آپ کو جیل بھیج دینگے ،جس کے بعد میری بہن فوزیہ عرف لبنیٰ گھر واپس آئی اور فیسکو افسران کے ناررواسلوک سے دلبرداشتہ ہو کرگندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جسے فوری طور پرسول ہسپتال لیجایا گیا لیکن و دم توڑ چکی تھی،درخواست گزار مسرت بی بی نے میٹر انسپکٹر محمد آصف،ایس ڈی او سب ڈویژن ناظم آباد فیصل نظام اور ایکسین ڈویژن ناظم آباد محمد انور کی ملازمتوں سے فارغ کرکے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :