پاک فوج بھارت کومنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، بھارت کو1965کی جنگ یادہونی چاہئے؛سابق صوبائی وزیرحاجی محمدخان طوراوتمانخیل

پیر 31 اگست 2015 15:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء وسابق صوبائی وزیرحاجی محمدخان طوراوتمانخیل نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دخل اندازی اوربمباری سے بے گناہ پاکستانیوں کے شہادت پرافسوس کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج بھارت کومنہ توڑ جواب دے سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے باربارملک کے بارڈرپرخلاف ورزی سمجھ سے بالاترہے انہوں نے کہاکہ بھارت کو1965کی جنگ یادہونی چاہئے انہوں نے کہاکہ جنگ کی توبھارت کوایساسبق سکھائیں گے ان کے نسلیں بھی یاد کرینگے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ بھارت کے ناروا عمل کانوٹس لیں اگرایسانہ ہواتوپاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ مل کربھارت کومنہ توڑ جواب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :