وزیراعلیٰ پنجاب کاہارون آباد ٹریفک حادثہ میں ٹیچرز سمیت متعدد طلباء کے زخمی ہونے کا نوٹس ، حادثہ کی تحقیقات کا حکم

پیر 31 اگست 2015 14:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہارون آباد میں ہونے والے ٹریفک حادثہ میں ٹیچرز سمیت متعدد طلباء کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا اور حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہارون آباد کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے ٹریفک حادچہ کا نوٹس لیتے ہوئے حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

جبکہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہائرون آباد کی ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ واضع رہے گزشتہ روز ہارون آباد میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجہ میں سکول ٹیچرز اور متعدد طلباء علم زخمی ہو گئے تھے۔