مسابقتی کمیشن نے پرائیویٹ اسکولز کی فیسوں میں من مانے اضافے پر نوٹس لے لیا، تمام پرائیویٹ اسکولز کو 11 ستمبر تک تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

پیر 31 اگست 2015 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز کی فیسوں میں من مانے اضافے پر مسابقتی کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ تمام پرائیویٹ اسکولز کو 11 ستمبر تک تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مسابقتی کمیشن نے پرائیویٹ اسکولز کی فیسوں میں من مانے اضافے پر نوٹس لیتے ہوئے غیر ضروری فیس بڑھانے والے اسکولز کے خلاف کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے مسابقتی کمیشن نے تمام نجی اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکولوں کی ماہانہ‘ ششماہی اور سالانہ فیسوں سمیت تمام ریکارڈ 11 ستمبر تک پیش کریں۔ اس کے علاوہ مسابقتی کمیشن نے نجی اسکولوں سے تمام نقصانات اور اخاجرات کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ مقررہ تاریخ تک تفصیلات جمع نہ کروانے والے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس حوالے سے سکولوں کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔