حکومت اور اپنے مخالفین کو بتانا چاہتا ہوں کہ ماضی کی طرح اب بھی تمام مقدمات کا جرات مندی سے سامنا کرونگا، جھوٹے مقدمات میرے حوصلوں کو نہیں توڑ سکتے ہیں نہ ہی میرے عزم میں کمی لاسکتے ہیں

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا بیان

پیر 31 اگست 2015 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپنے مخالفین کو بتانا چاہتا ہوں کہ ماضی کی طرح اب بھی تمام مقدمات کا جرات مندی سے سامنا کرونگا۔

(جاری ہے)

پیر کوایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین کو معلوم ہونا چاہئے کہ ماضی میں بھی ان کے بنائے ہوئے جھوٹے کیسوں میں پانچ سال جیل کاٹ چکا ہوں حتیٰ کہ جب میری والدہ اور پھر ہمشیرہ کا انتقال ہوا تو جیل میں ہونے کی وجہ سے ان کے جنازے کو کندھا تک نہیں دے سکا سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جھوٹے مقدمات میرے حوصلوں کو نہیں توڑ سکتے ہیں اور نہ ہی میرے عزم میں کمی لاسکتے ہیں۔