Live Updates

الیکشن کمیشن کے ممبران کے انفرادی استعفوں سے کمیشن کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘ اگر فرق پڑتا تو جسٹس فخر الدین جی ابراہیم کے استعفے کے بعد کمیشن خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کی بدترین دھاندلی رکوا سکتا

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو

پیر 31 اگست 2015 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے انفرادی استعفوں سے کمیشن کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘ اگر فرق پڑتا تو جسٹس فخر الدین جی ابراہیم کے استعفے کے بعد کمیشن خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں عمران خان کی بدترین دھاندلی رکوا سکتا۔

وہ پیر کو یہاں کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ممبران کو ہٹانے کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل میں جانا پڑے گا جو واحد آئینی راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے انتخابی قوانین اور قاعدے شفافیت کے حوالے سے ترمیم کے متقاضی ہیں جس کا واحد راستہ پارلیمان ہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان سیاسی سوچ سے عاری ہیں اگر الیکشن کمیشن کے ممبران ان کے دباؤ کی وجہ سے مستعفی ہوجائیں تو دوسرے ممبران آجائیں گے اور کمیشن کی کارکردگی وہی رہے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان اپنے پہلے دھرنے سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کریں پھر دوسرا دھرنا دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات